دوسرا کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست، لاہور قلندرز فائنل میں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دوسرے کوالیفائر میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی ممکن بنالی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15 اعشاریہ 1 اوورز میں 107 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
سلمان آغا 33 اور کپتان شاداب خان 26 رنز کے سوا دفاعی چیمپئن کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر لاہور کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکا، یوں ٹیم کو 95 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ملی۔
پی ایس ایل سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کےلیے یہ دوسرا موقع تھا، جب اسے کوالیفائر میں شکست سے دوچار ہونا پڑا، پہلے کوالیفائر میں اسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 30 رنز سے شکست دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان 3، محمد شہزاد صفر، وین ڈرڈسن 7، عماد وسیم 8، جیمز نیشم 8، حیدر علی 4، نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے 3،3 وکٹ اپنے نام کیں، سلمان مرزا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پی ایس ایل سیزن 10 کا فائنل اتوار 25 مئی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 202 رنز اسکور کیے، محمد نعیم اور کوشل پریرا نے نصف سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے بالترتیب 50 اور 61 رنز اسکور کیے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 25، راجا پاسکے 22، آصف علی 15 اور فخرزمان 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ملز نے 3، سلمان ارشاد نے 2 وکٹ اپنے نام کیں۔
میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کے سپرد تھی۔
لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، محمد نعیم، آصف علی، حارث روف، رشاد حسین، سلمان مرزا، شکیب الحسن، کوشل پریرا، بھانو کاراجاپکسا شامل تھے۔
اسلام آباد کی ٹیم میں شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان، حیدر علی، عماد وسیم، نسیم شاہ، محمد شہزاد، سلمان ارشاد، راسی ونڈرسن، جیمز نیشم اور ٹائمل ملز شامل تھے۔
-
نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان آج فرانسیسی ٹیم کا سامنا کرے گا
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے
-
عالمی ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقا کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال