انضمام الحق، شاہد آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں!

کرکٹ کی دنیا کے سپر اسٹار اور لیجنڈز شارجہ کے تاریخی میدان پر پاکستان میں مشہور کرکٹ فارمیٹ ٹیپ بال کھیلنے جمع ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان کرکٹ لیجنڈ انضمام الحق اور شاہد آفریدی بھی ٹیپ بال سے کرکٹ ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔
اس دوران سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کرکٹ بیٹ تھامنے کو تیار ہیں۔
انضمام الحق نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹر کبھی نہ کبھی ٹیپ بال ضرور کھیلتا ہے، انہوں نے پروفیشنل کرکٹ سے ٹیپ بال کھیل کر کوئی انہونا یا ریوریس قدم نہیں اُٹھایا بلکہ یہ کرکٹ نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں مدد دے گی۔
شاہد آفریدی بھی کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا آغاز ٹیپ بال سے کیا اب دوبارہ یہ کرکٹ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیل رہا ہوں۔
سری لنکن دلشان کا خیال کہ نیا ٹیپ بال فارمیٹ جلد عالمی افق پر نمودار ہونے جارہا ہے جہاں ماضی کے اسٹارز کے ساتھ نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا۔
پاکستان کرکٹ اسٹار محمد حفیظ، سہیل تنویر، تیسرا کے موجد سعید اجمل، عمران نذیر، شرجیل خان، عمر اکمل بھی شارجہ کے میدان میں اتر چکے ہیں۔
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر سے ملاقات
-
نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان آج فرانسیسی ٹیم کا سامنا کرے گا
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے