May 23, 2025 | 03:13 pm
پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری

وزارت داخلہ نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سکیورٹی انتظامات کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جب کہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداددہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔
ذرائع وزارت داخلہ نےکہا کہ پی سی بی نے سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئے گی اور سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
مزید خبریں
-
نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان آج فرانسیسی ٹیم کا سامنا کرے گا
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے
-
عالمی ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقا کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال