آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں ریکارڈ ویورشپ

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
پاکستان اور یواے ای میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 368 بلین گلوبل ویوئنگ منٹ ریکارڈ کیےگئے۔
واضح رہے کہ یہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے 19 فیصد زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر جیتی تھی۔

2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 1996 کے بعد پاکستان کی سرزمین پرمنعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا۔
پاکستان نے اس ایونٹ کی تیاری کے لیے اپنے اہم سٹیڈیمز کی تعمیر اور اہم تزئین و آرائش کی اور ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کو نیا روپ دیا گیا۔
یواے ای میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کو عالمی سطح پر 65.3 بلین لائیو منٹ دیکھا گیا جو 2017 کے فائنل کے مقابلے میں 52.1 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میزبان ملک پاکستان میں دیکھنے کے اوقات میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر سے ملاقات
-
نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان آج فرانسیسی ٹیم کا سامنا کرے گا
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے