پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پرجوش ہوں: مائیک ہیسن

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلیے پرجوش ہوں۔
اپنے جاری کیے گئے بیان میں پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میرے لیے بہترین موقع ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز مائیک ہیسن کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔
مائیک ہیسن 26 مئی سے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داری سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ عاقب کو جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مائیک ہیسن اور عاقب جاوید پاکستان کرکٹ کی ترقی و کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کےلیے کئی درخواستیں موصول ہوئیں ان کا جائزہ لیا گیا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مائیک ہیسن کے نام کا اعلان کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ہم مائیک ہیسن کے تجربے اور رہنمائی کے منتظر ہیں، انہیں ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ 26 مئی سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ مائیک ہیسن ان دنوں پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی فیفا کے صدر سے ملاقات
-
نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان آج فرانسیسی ٹیم کا سامنا کرے گا
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے