May 14, 2025 | 03:02 pm

قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ کی تیاریوں کا آغا ز کر دیا

قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ کی تیاریوں کا آغا ز کر دیا ہے اور اسلام آباد میں ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کی نگرانی میں شروع ہو گیا ہے۔

اسلام آباد کے نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کی نگرانی میں قومی کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس اور اسکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ نیشنز کپ 15 جون سے 21 جون تک ملائیشیا میں ہو گا ۔ ٹورنامنٹ میں پول اے میں فرانس، جنوبی افریقہ، کوریا اور ویلز شامل ہیں، جبکہ پاکستا ٹیم پول بی میں جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو میزبان ملائیشیا کے خلاف میچ سےکرے گا پھر اس کا دوسرا میچ 16 جون کو جاپان اور اور آخری پول میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔