May 14, 2025 | 11:55 am

مصباح الحق اور سرفراز احمد کو اہم ذمہ داری دی جائیں گی

پاکستان کرکٹ بورڈنےچیمپئنز کپ کےمینٹورز کو فارغ کرنےکافیصلہ کیا ہے جبکہ دو مینٹورز مصباح الحق اور سرفرازاحمدکو پی سی بی میں اہم ذمے داریاں دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم اجلاس میں مینٹورز کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فارغ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دی جائیں گی۔