ریڈ بال کوچ کیلئے مصباح الحق سمیت کئی نام زیر غور
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز کی ابھی سے تیاری کے لیے بھی پلان تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریڈ بال کے لیے فوری طور پر ہیڈ کوچ مقرر نہیں کیا جا رہا مگر مصباح الحق سمیت کئی نام زیر غور ہیں۔
اس کے علاوہ ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیموں ، شاہینز ، ایمرجنگ اور ایج گروپس ٹیموں کے لیے بھی پلان تیار کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پلان منظوری کے لیے پیش کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو مکینکس لیب کو مقامی یونیورسٹی سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور منتقل کرنے کا پلان ہے جس سے کرکٹرز کو جدید آلات اور سافٹ وئیرز کے ساتھ ٹریننگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کو آباد کرنے کا منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں انڈر 13 اور انڈر15 ایج گروپس کے کھلاڑیوں کے پروگرامز ہوں گے جبکہ فیصل آباد میں انڈر 17 ایج گروپ کے کھلاڑیوں کے طویل ٹریننگ پروگرام ہوں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملتان میں انڈر 19 اور کراچی میں ویمن کرکٹرز کے سنٹرز ہوں گے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 30 سے 35 کرکٹرز کی ٹریننگ قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ کے لیے ہو گی۔
-
ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
-
زمبابوے ویمنز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی
-
یووراج سنگھ نے اپنے کینسر کی بیماری سے لڑنے کی روداد سنا دی
-
پچ اتنی مشکل نہیں تھی کہ ٹیم 100 رنز پر آؤٹ ہوجاتی: سکندر رضا
-
فیفا سیریز: پاکستان ویمنز کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کیخلاف 0-8 سے تاریخی کامیابی
-
بابر اور مینڈس نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا
-
زلمی کی کنگز کیخلاف 159 رنز کے ریکارڈ مارجن سے کامیابی
-
بابر ٹی20 میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، گیل کو پیچھے چھوڑ دیا
-
توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے
-
برازیل کی خاتون فاسٹ بولر نے تاریخ رقم کردی
-
مالدیپ کی پاکستان کو چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت
-
آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے