ارشد ندیم ایک اور گولڈ میڈل حاصل کرنے کیلئے پُرعزم
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ اولمپئین گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، وہ پر عزم ہیں کہ انہوں نے ایشین چیمپئین شپ میں اپنی بہترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنا ہے ۔
اولمپئین ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کرتے ہیں اور ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے ارشد ندیم نے کہا کہ پانچ ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں ، اولمپکس کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئین شپ 27 سے 31 مئی تک کوریا میں ہو گی ، میرا ایونٹ 31 مئی کو ہے ۔ میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا مقابلہ صرف ارشد ندیم سے ہوتا ہے ، مجھے اپنا بہترین کرنا ہے ۔ کسی بھی ایونٹ میں اپنا بہترین کرتا ہوں تو میں گولڈ میڈل جیتنے کی پوزیشن میں ہوتا ہوں ۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ جن ایونٹس میں گولڈ میڈل نہیں جیتا ان میں گولڈ میڈل جیتوں ، ورلڈ ، ایشین چیمپئین شپ ، ایشین گیمز اور ڈائمنڈ لیگز میں گولڈ میڈلز جیتنا ہیں ، لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں بھی حصہ لینا ہے ، ایک سال پہلے سارا فوکس اولمپکس پر ہو گا ، اس سے قبل میری توجہ اس دوران ہونے والے دیگر ایونٹس پر ہے۔
ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کی تیاری اچھی ہے ، ایک بار پھر اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں کیونکہ پانچ چھ ماہ کی ٹریننگ کے دوران ہمارے ریفرنس اچھے سامنے آئے ہیں اور اب ان کو برقرار رکھنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ، ہمارے لیے یہ ایک اور ایونٹ ہے ہم نے کسی ایونٹ کو چھوٹا بڑا نہیں سمجھا سب کو ایک ہی اہمیت دی ہے اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔
سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ دباؤ ہونا اچھی چیز ہے ، دباؤ نہ ہو تو آپ پرفارم نہیں کر سکتے اضافی دباؤ سے آپ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
سلمان اقبال بٹ نے بتایا کہ ستمبر میں ورلڈ چیمپئین شپ سے قبل ارشد ندیم دو سے تین انٹر نیشنل ایونٹس میں حصہ لیں گے تاکہ ایک اچھا بلڈ اپ قائم ہو سکے ۔
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں
-
نیشنل ٹی 20 کپ آج سے پشاور میں شروع ہوگا
-
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا