پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول پی سی بی نے جاری کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔
18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر مقابلہ ہو گا جس میں ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہو گا جبکہ شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدِ مقابل ہوں گے۔
19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہو گا، 20 مئی کو آرام کا دن رکھا گیا ہے۔
21 مئی کو پہلا کوالیفائیر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا، پہلا ایلی منیٹر 22 مئی کو جبکہ دوسرا کوالیفائیر 23 مئی کو ہو گا۔
ڈبل ہیڈر کا پہلا میچ دوپہر 3 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرا میچ 8 بجے شروع ہو گا اور پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
-
ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان
-
بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار
-
بنگلادیش کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی تاریخی فتح
-
شاہد آفریدی کا پالتو کتا اسلام آباد میں کھو گیا
-
ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو انگلینڈ نے 1-4 سے شکست دیدی
-
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا
-
اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
-
انگلینڈ میں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا
-
ہمارا بنیادی ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے: شبمن گل
-
محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر
-
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز کی پاکستان گولڈ کے خلاف 128 رنز سے فتح