آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹرز کے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کو سپورٹ کریں گے اور ہم سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ بھارت واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے جبکہ ٹیم منجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی۔
علم میں رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فائنل 3 جون کو ہو گا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 11 جون سے کھیلا جانا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے باعث 9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے۔
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا "دائی دائی" جاری
-
سابق کھلاڑیوں کی تنقید ہمارے لئے نئی نہیں ہیں: سرفرازاحمد
-
ڈھاکا ٹیسٹ: شکست، جرمانہ اور پوائنٹس کٹوتی، پاکستان ٹیم پر تین وار
-
این سی اے وائٹ بال کیمپ کا آغاز، کھلاڑیوں کی کوچنگ اسٹاف سے ملاقاتیں
-
عاکف جاوید انگلش کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر فالکنز میں شامل
-
قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کی تیاری
-
پاکستان ٹیم کی تازہ دم ہونے کیلئے سلہٹ میں شاپنگ
-
پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 67 رنز سے ہرادیا
-
پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل دو اہم بنگلادیشی کھلاڑی ان فٹ
-
سہلٹ ٹیسٹ: پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ