May 12, 2025 | 02:35 pm

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ 8 میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے اور بقیہ میچز کے لئے 16 سے 18 مئی کی تاریخیں زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے اور بقیہ آٹھ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں موجود زیادہ تر کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں مگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیموں کا حصہ بنانے کے لیے کئی آپشن زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پی ایس ایل 10 کو پہلے پاکستان میں معطل کردیا گیا پھر امارات منتقل کیا گیا اور کھلاڑیوں کو بھی وہاں پہنچا دیا گیا مگر پھر اسے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔