آئی پی ایل ٹیموں کو بھارتی بورڈ کی کل تک پلیئر جمع کرنیکی ہدایت
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل ٹیموں کو 13مئی تک کھلاڑیوں کو جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے مگر آسٹریلوی کھلاڑی واپس بھارت جانے کو تیار نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کنگز کے علاوہ تمام فرنچائزز کو اپنے اپنے سنٹرز پر اکٹھے ہونے کا کہا گیا ہے ۔ بھارتی بورڈ نیا شیڈول جلد از جلد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
آسٹریلوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل کیلئے آسٹریلوی کھلاڑی بھارت جانے سے انکار کر سکتے ہیں ، البتہ میچز کا انعقاد جنوبی بھارت میں ہوا تو جانے پر غور کیا جاسکتا ہے۔
آئی پی ایل میں حصہ لینے والے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے کچھ اراکین ہفتے اور اتوار کو وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
واپس آنے کیلئے غیر یقینی کا شکار ہیں ان پر یہ بھی دباؤ ہے کہ واپس نہ گئے تو آئندہ ایڈیشنز میں مشکل ہو سکتی ہے۔
کھلاڑی جو بھی فیصلے کرتے ہیں ،کرکٹ آسٹریلیا اس کا دفاع کرے گا۔ شیڈول میں تبدیلی ٹیسٹ کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز کیلئے مشکل پیدا کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل شیڈول ٹائم سے آگے بڑھی تو انہیں نیا این او سی لینا پڑے گا۔
-
ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کا اعلان
-
آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟
-
پی ایس ایل کی سیالکوٹ فرنچائز کا نام باضابطہ طور پر سامنے آگیا
-
پریذیڈنٹ ٹرافی میچز کیلئے ویسٹ انڈین امپائر کی پاکستان آمد
-
بنگلا دیش کے بھارت نہ جانے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، موقف کی حمایت
-
بھارت کےکہنے پر آئی سی سی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے، بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر
-
پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی نئی ممکنہ کیٹیگریز سامنے آ گئی
-
دوحا: شوٹ گن چیمپئن شپ، کرنل فرخ ندیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جاپان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
-
20 سال سے ملک میں ہاکی سے کھلواڑ ہو رہا ہے، شہناز شیخ
-
روسی ٹینس اسٹار کا کوچ پر تبصرہ، سب قہقہے لگانے پر مجبور
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا