اسپینش لیگ فٹبال میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی

اسپینش لیگ فٹ بال میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو سنسنی خیز میچ میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی، ٹیبل پر اُسے ریال میڈرڈ پر 7 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی۔
کیٹولینا میں ال کلاسکو کی صورت میں دونوں کلبز کے درمیان یہ سیزن کا چوتھا مقابلہ تھا جس میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔
ابتداء میں ریال میڈرڈ کا پلہ بھاری رہا جس نے 14 منٹ میں 2 گول کی سبقت حاصل کر لی۔
یہ دونوں گول ایم باپے نے اسکور کیے لیکن پھر گارسیا اور یامال نے گول کر کے بارسلونا کو ہم پلہ بنا دیا، 2 منٹ بعد بارسلونا کے رافینا نے ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔
پہلے ہاف کے اختتام سے ذرا پہلے اُنہوں نے ایک بار پھر گیند کو ریال میڈرڈ کے جال میں پہنچا کر برتری چار دو کر دی۔
دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے خسارے کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
کھیل کے سترہویں منٹ میں ایم باپے اپنا تیسرا گول کر کے ہیٹ ٹرک بنانے میں کامیاب رہے مگر ریال میڈرڈ کھیل کے اختتام تک میچ برابر نہ کرپائی۔
بارسلونا نے یہ مقابلہ چار تین کے اسکور سے جیتا، ٹیبل پر وہ مجموعی طور پر 82 اور ریال میڈرڈ سے سات پوائنٹس کی برتری کے سبب پہلی پوزیشن پر موجود ہے اور اُس کے ٹائٹل جیتنے کی اُمیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
-
نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان آج فرانسیسی ٹیم کا سامنا کرے گا
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے
-
عالمی ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقا کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال