May 12, 2025 | 12:05 am
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز کا فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مصروفیات کے سبب غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے۔
فرنچائزز کا انحصار مکمل طور پر مقامی کھلاڑیوں پر ہو گا۔
اس سے قبل پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہا تھا۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائز سے پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے فوری بعد رابطہ کیا تھا اور کہا کہ غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیں۔
پی ایس ایل انتظامیہ نے پیغام دیا کہ ممکن ہے پی ایس ایل کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔
مزید خبریں
-
نیشنز ہاکی سیمی فائنل میں پاکستان آج فرانسیسی ٹیم کا سامنا کرے گا
-
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز
-
ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے چائینز تائپے کو شکست دیدی
-
شاہین آفریدی برسبین ہیٹ جوائن کرنے کیلئے پرجوش
-
بیلی جین کنگ کپ ٹینس: پاکستان ویمن ٹیم کو ترکمانستان سے شکست
-
اروشی روٹیلا سمیت ہربھجن، یووراج اور رائنا مشکل میں پھنس گئے
-
پاکستان کی بیس بال پلیئر جاپان میں اپنی ٹریننگ سے خوش
-
بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا کون سا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا؟
-
شاہین ، رضوان اور حارث رؤف بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کا معاملہ
-
بابر اعظم دو دن کی ٹریننگ کے بعد کیمپ سے چلے گئے
-
عالمی ٹیسٹ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقا کا وطن پہنچنے پر والہانہ استقبال