شاہین آفریدی، حارث روف نے محمد عامر، وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑدیا

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 300،300 وکٹ مکمل کرلیں۔
لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے دونوں پلیئرز نے پی ایس ایل 10 میں لاہور اور اسلام آباد کے میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
شاہین آفریدی نے 300 وکٹیں کیریئر کے 216ویں اور حارث روف نے 228 ویں میچ میں مکمل کی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان کی وکٹ لیتے ہی شاہین آفریدی 300 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے جبکہ حارث روف نے اس فہرست میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔
اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کے پاس مشترکہ طور پر یہ اعزاز تھا، دونوں نے 256،256 میچز میں اپنی 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین آفریدی 300 وکٹ لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین بولر ہیں۔
-
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
-
شعیب ملک کی مینٹور کی حیثیت سے استعفے کی تصدیق
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا