پی ایس ایل: یکم مئی کے میچز سے متعلق اہم اعلان، انتظامات اور ہدایات
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں شائقین کےلیے اہم معلومات شیئر کردی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ یکم مئی کو شام کے میچ کےلیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا 20واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ اگلا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے یکم مئی کو شائقین کی سہولت کےلیے درج ذیل انتظامات کیے ہیں۔
شائقین کو دھوپ سے بچنے کےلیے اسٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں۔
اعلامیے میں شائقین سے کہا گیا کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اورکیپ لے کر آئیں جبکہ شائقین کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کےلیے لیمونیڈ کے خصوصی اسٹال دستیاب ہوں گے۔
میچ کے دن صحت و تندرستی اور تحفظ کےلیے پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے لیے میڈیکل ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا کہ باقاعدگی سے کافی مقدار میں پانی پئیں، چاہیے آپ کو پیاس نہ لگے، اپنی جلد کو سورج کی تپش سے بچانے کےلیے SPF 30 یا اس سے زیادہ کے ساتھ وسیع اسپیکٹرم سن اسکرین لگائیں۔
ہدایات میں کہا گیا کہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں جو سانس لینے کے قابل مٹیریل جیسے کاٹن یا لینن سے بنے ہوں، اپنے سر اور چہرے کو دھوپ سے بچانے کے لیے ٹوپیاں پہنیں۔
-
بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
سن رائزر ز لیڈز کے کوچ ڈینیل ویٹوری نے ابرار احمد کو منتخب کرنے کی وجہ بتا دی
-
نیوزی لینڈ نے پی ایس ایل کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے کوچز کو چھٹی دے دی
-
پی ایس ایل 11 میں ٹکٹوں کی قیمت کتنی ہوگی؟
-
بھارت میں پھنسی ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں واپس روانہ
-
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کو ری شیدول کرنے کیلئے بات چیت جاری
-
قومی ہاکی کھلاڑی اب مختلف لیگز میں ایکشن میں نظر آئیں گے
-
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف 5 وکٹیں: ناہید رانا نے کارکردگی کا کریڈٹ سابق پاکستانی کوچ کو دے دیا
-
ہاردک پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا
-
پاکستان ٹیم کی بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر محمد یوسف کا بیان
-
پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی