لوگ کیا کہتے ہیں میں یہ نہیں سنتا کھیل پر فوکس کرتا ہوں: سلمان علی آغا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں میں یہ نہیں سنتا کھیل پر فوکس کرتا ہوں ہاں لوگوں کی رائے کو عزت دیتا ہوں لیکن مجھے پتہ ہوتا ہے کہ گراونڈ میں کیا کرنا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ میں وہی رنز کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو ٹیم کے کام آئیں اور ٹیم جیتے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ شاداب خان کی کپتانی سب کے سامنے ہے وہ بہت اچھی کپتانی کر رہے ہیں، شاداب خان پی ایس ایل کے ایک بہترین کپتان ہیں اُمید ہے وہ ایسے ہی کپتانی کرتے رہیں گے اور ہم ٹورنامنٹ جیتیں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچز میں بھی وہی پلان ہے جس کے مطابق کھیلتے آ رہے ہیں اور ہمارا ہدف یہی ہے کہ جو برانڈ آف کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں اسی کو جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر میچ نیا میچ ہوتا ہے اس کو اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ماحول بہت اچھا ہے اور یہی فتوحات میں تسلسل کی وجہ ہے۔
آل راونڈر سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم گیم کوئی بھی ہو اس میں ماحول کی بہت اہمیت ہوتی ہے اور ہمارا ماحول سینئر جونیئر کا ہی نہیں ہر کوئی ایک دوسرے سے مذاق کر سکتا ہے۔
-
ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کا اعلان
-
آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟
-
پی ایس ایل کی سیالکوٹ فرنچائز کا نام باضابطہ طور پر سامنے آگیا
-
پریذیڈنٹ ٹرافی میچز کیلئے ویسٹ انڈین امپائر کی پاکستان آمد
-
بنگلا دیش کے بھارت نہ جانے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، موقف کی حمایت
-
بھارت کےکہنے پر آئی سی سی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے، بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر
-
پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی نئی ممکنہ کیٹیگریز سامنے آ گئی
-
دوحا: شوٹ گن چیمپئن شپ، کرنل فرخ ندیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جاپان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
-
20 سال سے ملک میں ہاکی سے کھلواڑ ہو رہا ہے، شہناز شیخ
-
روسی ٹینس اسٹار کا کوچ پر تبصرہ، سب قہقہے لگانے پر مجبور
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا

