پی سی بی نے بنگلادیش کیخلاف5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کا شیڈول جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دو اضافی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی تصدیق کر دی ہے اور ی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم مئی میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام ( ایف ٹی پی ) کا حصہ ہے جو دراصل تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں پر مشتمل تھی تاہم آئندہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر دونوں کرکٹ بورڈز نے باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔
پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد اور لاہور میں کھیلی جائے گی، بنگلہ دیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی اور 22 سے 24 مئی تک اقبال اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن کرے گی۔
فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم جس نے گزشتہ سال ستمبر میں افتتاحی چیمپئنز ون ڈے کپ اور گزشتہ ماہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی، سیریز کے پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی بالترتیب 25 اور 27 مئی کو کرے گا۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد جو اس سے قبل 1978 سے 2008 کے درمیان 24 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچوں کی میزبانی کر چکا ہے، 17 سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو خوش آمدید کہے گا۔ اس اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ اپریل 2008 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ تھا۔
لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو بقیہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان بنگلہ دیش سیریز کا شیڈول: ( سیریز کے پانچوں میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے)
25 مئی ۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
27 مئی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد
30 مئی ۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور
یکم جون ۔چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
3 جون ۔ پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور
-
بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
سن رائزر ز لیڈز کے کوچ ڈینیل ویٹوری نے ابرار احمد کو منتخب کرنے کی وجہ بتا دی
-
نیوزی لینڈ نے پی ایس ایل کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے کوچز کو چھٹی دے دی
-
پی ایس ایل 11 میں ٹکٹوں کی قیمت کتنی ہوگی؟
-
بھارت میں پھنسی ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں واپس روانہ
-
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کو ری شیدول کرنے کیلئے بات چیت جاری
-
قومی ہاکی کھلاڑی اب مختلف لیگز میں ایکشن میں نظر آئیں گے
-
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
-
پاکستان کیخلاف 5 وکٹیں: ناہید رانا نے کارکردگی کا کریڈٹ سابق پاکستانی کوچ کو دے دیا
-
ہاردک پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا
-
پاکستان ٹیم کی بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر محمد یوسف کا بیان
-
پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی