بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابراعظم
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے پی ایس ایل 10 کا سیزن بحیثیت ٹیم اور انفرادی کارکردگی اوپر نیچے جا رہا ہے آغاز میں ہم نے وننگ کمبی نیشن بنانے کی کوشش کی دو فتوحات ملیں لیکن ہمیں تسلسل لانا ہو گا آدھا ایونٹ گزر چکا ہے ہم نے کئی میچز مرحلوں میں ہارے ہیں کبھی بیٹنگ اور کبھی بولنگ میں ۔
جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ فیلڈنگ میں خاص طور پر ہم اچھے نہیں رہے کنڈیشنز خواہ کوئی بھی ہوں پلان کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے لیکن یہ دیکھنا چاہئے کہ اہم وقت پر وکٹ نہیں دیتے یا پھر کیچ نہیں چھوڑتے۔
" باتیں کرنا نہیں گراونڈ میں کھیلنا پسند ہے "
بابر اعظم کا ماننا ہے کہ مجھے باتیں کرنا پسند نہیں ہے مجھے گراونڈ میں کھیلنا زیادہ پسند ہے مجھے بولنا آتا ہے ہر کوئی بول سکتا ہے تو ہمیں بھی بولنا آتا ہے لیکن عزت نفس بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ مجھے میرے بڑوں نے سکھایا ہے کہ ہر کسی کی عزت کرنا ہے، میرا کام گراونڈ میں ہے، میں سخت محنت گراونڈ میں کرتا ہوں میں اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئین نہیں ہوتا میں نمبر ون رہا ہوں تو کبھی مطمئین نہیں ہوا میں اچھا پرفارم کر کے بھی بس آگے کا دیکھتا ہوں اور ملک کا سوچتا ہوں۔
کیا بابر اعظم کو اسٹرائیک ریٹ کا پتہ ہے ؟
اس بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ لوگ مجھے کریز پر زیادہ دیر تک دیکھنا چاہتے ہیں لوگوں کی مجھ سے توقعات زیادہ ہوتی ہیں میں اپنی چھوٹی اننگز سے بھی لطف اندوز ہوتا ہوں لیکن لوگوں کی توقع کے مطابق لمبا نہیں کھیل پا رہا مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں اور اگلی مرتبہ دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن پھر کوئی اور غلطی ہو جاتی ہےایسا کرکٹ میں ہوتا رہتا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ کتنا فوکس رہتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ میں اب بھی بہت فوکس ہوں میں اپنی گیم کے مطابق چلتا ہوں مجھے بھی اندازہ ہے کہ آج کل اسٹرائیک ریٹ اور تیز کھیلنے کی بات ہوتی ہےمجھے پتہ ہے کہ کرکٹ کہاں جا رہی ہے مجھے کسی کو ثابت نہیں کرنا کہ میں کیسا پلیئر ہوں سب کو پتہ ہےمیں ہمیشہ صورتحال اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں اسٹرائیک ریٹ کا مجھے پتہ ہوتا ہے۔
کیا بابر اعظم اپنی پسند کے نمبر کے مطابق کھیلتے ہیں ؟
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جتنے بیٹنگ نمبر میں نے تبدیل کیے ہیں کسی نے نہیں کئے کسی کے آنے پر بابر نے ہی نمبر تبدیل کیے ہیں بابر کبھی نمبر تین پر چلاجاتا ہے کبھی اوپن آجاتا ہے میرے لئے پاکستان پہلے ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرنچائز کی ڈیمانڈ تھی اوپن کروں پھر جو پاکستان کی ضرورت ہے وہاں کھیلتا ہوں میرا کبھی اپنا انفرادی ہدف نہیں رہا کہ میں اوپنر ہی کھیلوں گا میں ٹیسٹ میں اوپن کر چکا ہوں میں نے 6 نمبر سے شروع کیا اور پھر اوپر نیچے ہوتا اوپنر تک آیامیں نے کبھی نہیں کہا کہ اس نمبر پر نہیں کھیلوں گا کہ میری کارکردگی اچھی نہیں ہو گی ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا کیا سوچ رہے ہیں ؟
بابر اعظم نے کہا کہ میرے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے بارے میں سلیکٹرز اور کوچز کیا سوچ رہے ہیں وہی بتا سکتے ہیں میرا کام پرفارم کرنا ہے چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو ون ڈے ہو یا ٹیسٹ کرکٹ ، کھلانا نہ کھلانا میرے ہاتھ میں نہیں جب تک اللہ چاہے گا کھیلوں گا ہمیں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی سے آرام دیا گیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہیں۔
ون ڈے کو ٹی ٹوئنٹی سے کوئی خطرہ نہیں: بابر اعظم
بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے فرق نہیں پڑے گا ون ڈے فارمیٹ سے آپ کے صبر کا پتہ چلتا ہے ایسا نہیں ہے کہ ون ڈے کرکٹ تیز رفتار نہیں ہے 350 پلس رنز بن رہے ہیں ون ڈے فارمیٹ ہمیشہ سے میرے لیے خاص ہے، اچھی یادیں اور پرفارمنسز ہیں۔
پی ایس ایل بہترین لیگ ہے: بابر اعظم
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بہترین لیگ ہے مجھے بالکل نہیں لگا کہ اس کا گراف گرا ہے کسی میچ میں کہہ سکتے ہیں کہ دلچسپی کم ہوئی ہے لیکن مجموعی طور پر ایسا نہیں ہے غیر ملکی کھلاڑی کوشش کرتے ہیں کہ پی ایس ایل کھیلیں بولنگ کا معیار یہاں بہت اچھا ہےہر ٹیم کے پاس 145 پلس کے بولرز ہیں۔
بابر اعظم فینز کا دباؤ کیوں محسوس کرتے ہیں ؟
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کا دباؤ ہوتا ہے کہ وہ اتنا پیار کرتے ہیں اور ان کے سامنے پرفارم کرنا ہے اعتماد بھی ملتا ہے کہ جہاں جاتے ہیں لوگ تعریف کرتے ہیں میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں جب اسٹیڈیم میں بابر بابر کی اوازیں لگتی تو شکر کرتا ہوں کہ اللہ نے اتنی عزت دی ہے۔
سائیکل پر اسٹیڈیم آتے تھے اور سوچتے تھے کبھی یہاں کھیلیں گے اب اسی اسٹیڈیم میں لوگ ہمارے لیے آواز بلند کرتے ہیں یہاں بال پکر بننا اور بولر کی حیثیت سے کھیل کا آغاز کرنا سب یاد آتا ہے، میں اللہ کا بڑا شکر ادا کرتا ہوں میری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ فینز کو مایوس نہ کروں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ میمز بنا کر پیار کرتے ہیں کبھی کبھار جب میمز سامنے آتی ہیں تو لطف اندوز ہوتا ہوں۔
-
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
-
شعیب ملک کی مینٹور کی حیثیت سے استعفے کی تصدیق
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا