14 سالہ کھلاڑی نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا
نوجوان کھلاڑی نے بطور بھارتی کھلاڑی تیز ترین سنچری بنا کر ناصرف آئی پی ایل بلکہ کسی بھی بھارتی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔
گجرات ٹائٹنز کے خلاف 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویبھو نے صرف 35 گیندوں پر سنچری داغ دی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین جب کہ لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کا ہے، یونیورس باس نے 2013 میں رائل چینلجرز بینگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئر کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
یوسف پٹھان کا ریکارڈ توڑ ڈالا
ویبھو نے بطور بھارتی کھلاڑی یوسف پٹھان کا ریکارڈ توڑا، یوسف نے 2010 کے ایونٹ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینز کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
تاہم گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سوریاونشی کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت راجستھان رائلز نے صرف 15.5 اوورز میں 210 رنز کا ہدف عبور کر کے میچ جیتا، ان کے ساتھ یشسوی جیسوال نے بھی شاندار 70 رنز کی اننگز 40 گیندوں پر کھیل کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہی نہیں بلکہ سوریاونشی نے محض 17 گیندوں پر 50 رنز مکمل کرکے آئی پی ایل 2025 میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کی طرف سے شبمن گل نے 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ج بکہ جوز بٹلر نے 26 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جس کی بدولت گجرات نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 209 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا تھا۔
-
ابھیشیک شرما اسپتال سے ڈسچارج، نمیبیا کیخلاف شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل ہوگا
-
ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے ہرادیا
-
آسٹریلیا کا ٹی20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، آئرلینڈ کو 67 رنز سے باآسانی شکست
-
جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں، ناصر جمشید
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، کپتان میچل مارش پہلے میچ سے باہر
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے اگلے سپر اوور میں افغانستان کو ہرا دیا
-
پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن، نسیم شاہ مہنگے ترین کھلاڑی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: ونندو ہسارنگا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج افغانستان کیلئے جنوبی افریقہ کیخلاف میچ فیصلہ کن بن گیا
-
پاکستان کیلئے کھیلنے والے احسان عادل نے پاکستان کیخلاف بھی میچ کھیل لیا
-
بھارت کیخلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا، ہم اسی طرح کھیلیں گے: صاحبزادہ فرحان