کون ہوگا پاکستان ٹیم کا نیا کوچ؟ مشاورتی عمل جاری
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری اور بنگلہ دیش کے خلاف اسکواڈ کے حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے اور پی سی بی ہیڈ کوچ کے لیے درخواستوں کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کا منتظر ہے۔
پی سی بی نے 4 مئی تک درخواستیں طلب کر رکھی ہیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ 4 مئی کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کے لئے مشاورتی عمل میں مائیک ہیسن کی تجویز دی گئی ہے لہٰذا نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط اُمیدوار ہیں۔
ذرائر کے مطابق ممکنہ طور پر مائیک ہیسن ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے اور نئے ہیڈ کوچ کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
خیال رہے کہ مائیک ہیسن اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ہیں اور پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔
علم میں رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دو میچ فیصل آباد اور تین میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت ، حسن علی، فہیم اشرف اور علی رضا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔
-
سکندر رضا زمبابوے کیجانب سے سب زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے
-
فیفا ورلڈ کپ 2026: ٹرمپ کا دورہ، شائقین کو پریشانی
-
فرانس کے اسٹار فٹبالر ایمباپے نے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
-
راستہ کسی کا بند نہیں ہوا، جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں ہوگا: فاطمہ ثنا
-
فیفا ورلڈ کپ کی گولڈن بوٹ ریس، کیا میسی آج ایمباپے کو پیچھے چھوڑ پائیں گے؟
-
دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن اسکواڈز کا اعلان
-
سر گیری سوبرز کے انتقال پر بابر اعظم کا اظہارِ افسوس
-
انگلینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کیا روہت شرما کا آخری انٹرنیشنل میچ ہوگا؟
-
پی سی بی نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی
-
فیفا ورلڈ کپ: تیسری پوزیشن کی جنگ، فرانس اور انگلینڈ آج آمنے سامنے

