صاحبزادہ فرحان لاہور قلندرز کیخلاف کھیلنے کیلئے پرجوش
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کا حصہ تھا ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف اچھا پرفارم کرنا ہے لیکن میں نے ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے یہی میری جاب ہے میرا ٹارگٹ یہی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوانا ہے۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میرا ہدف یہی تھا کی جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلا ہوں ویسے ہی پی ایس ایل میں کھیلوں۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دو سنچریاں بنانے کا ہدف تھا تین بنائیں اب بھی تسلسل برقرار رکھنا ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پی ایس ایل کی دو تین فرنچائزز کی ری پلیسمنٹ رہتی تھی جو کہ میرے لیے اچھی بات تھی اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے منتخب کیا اور یہاں بھی فارم جاری ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 10 میں پانچ میں سے پانچ میچز جیت چکی ہے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے اور یہ ڈریسنگ روم کے ماحول کی وجہ سے ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ کپتان اور کوچ اعتماد دیتے ہیں یہاں سب پرفارم کر کے آئے ہیں سب برابر ہیں آپ کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے اور جب اعتماد ملتا ہے تو اس سے بھرپور فائدہ ہوتا ہے۔
-
فیفا کو خدشہ ہے ورلڈ کپ میں اسٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں، رپورٹ
-
گول کیپر کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والے سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے
-
ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، اسکاٹ لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دی
-
امریکا میں داخلے سے روکنے پر فیفا ریفری عمر ارتان نے خاموشی توڑ دی
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل
-
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش قرار، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا
-
عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
-
امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن
-
سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
-
ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز
-
بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتانی سونپے جانے کاامکان
-
پرو لیگ: پاکستان ہاکی ٹیم آج کراچی پہنچے گی