ہمارے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: سکندر رضا

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ لاہور قلندرز کے آل راونڈر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر کو تھوڑا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ہمارا نوجوان ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہے ہر نوجوان کو تھوڑا وقت چاہیے ہم سب محمد نعیم کو بیک کر رہے ہیں۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ ٹاپ آرڈر میں فخر زمان فخر ہیں وہ ہر سال رنز کرتے ہیں ایک ہی کھلاڑی نے سب میچ نہیں جتانے ٹاپ آرڈر آؤٹ ہو گا تو ہماری باری آئے گی۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے ہر کسی کو اپنا حصہ ڈالنا ہوتا ہے میرا نہیں خیال کہ لاہور قلندرز کا ٹاپ آرڈر جدوجہد کر رہا ہے لاہور میں نیا بال کھیلنا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے اگر پاور پلے میں 40 رنز پر کوئی آوٹ نہ ہو تو یہ بھی ٹھیک ہے۔
سکندر رضا نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ لاہور قلندرز کا ابھی مومنٹم بنا ہے ابھی ہم مزید بہتر کرسکتے ہیں ابھی ہم سو فیصد نہیں دے پا رہے ابھی سب بھرپور طریقے سے سامنے نہیں آئے اچھی بات یہ ہے کہ ابھی سب پرفارم نہیں کر پا رہے پھر بھی جیت رہے ہیں میں تو یہ سوچ کر پرجوش ہوں کہ اگر سب اپنا حصہ ڈالیں گے اور ہم جیتیں گے کتنا مزہ آئے گا۔
سکندر رضا نے کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ایک ہی مائنڈ سیٹ تھا کہ لاہور قلندرز کو میچ جتوانا ہےمیرا رول بھی یہی ہے کہ میں اننگز کے آخر تک کریز پر رہنے کی کوشش کروں ڈیرل میچل اور میری پازیٹو سوچ ہوتی ہے اور ملتان سلطانز کے خلاف بھی ایسا ہی تھا سجب ہم کریز پر تھے تو یہی سوچ رہے تھے کہ ٹیم کوجتوانا کیسے ہے اور پھر اس کے مطابق پلان کیا۔
-
فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ نہیں ٹیم مینجمنٹ ہوتی ہے: ثمین رانا
-
دوسرا کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست، لاہور قلندرز فائنل میں
-
پی ایس ایل 10 فائنل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھرپور پریکٹس
-
فائنل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑے نقصان سے بچ گئی
-
پی جی اے پروفیشنل گالف: پہلے روز احمد بیگ کی برتری
-
فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، محمد عامر
-
انضمام الحق، شاہد آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں!
-
اشعب عرفان آسٹریلین اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
-
پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری
-
انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم انتقال کرگئے
-
پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا