ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، ندیم خان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے ٹیم ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم خان نے کہا کہ ملتان سلطانز کی 4 سال سے زبردست پرفارمنس رہی لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا۔ ہمارے پلاٹینم اووسیز پلیئرز کی پرفارمنس توقع کے مطابق نہیں رہی، لوکل پلیئرز نے اچھا پرفارم کیا ہے۔
ملتان سلطانز کے ٹیم ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، بولنگ سب کے سامنے ہے، 236 بھی مخالف ٹیم نے بنا ئے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم بولنگ میں پیچھے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ میچ شفٹ کرنے کے لیے ہم سے مشاورت ہوئی ہے، فیصلے سے ہمارا مالی نقصان ہوا ہے فینز کرکٹ سے محروم ہوئے ہیں۔
ندیم خان نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں 3 آپشنز دیے گئے تھے جو ہمیں قبول تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو کچھ مشکلات کا سامنا تھا ان کے آگے میچز زیادہ تھے اس لیے یہ فیصلہ ہوا، نقصان ہوا ہے لیکن پی سی بی کے فیصلے کے مطابق گئے ہیں۔
-
عثمان خان پی ایس ایل تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پلیئر بن گئے
-
کرکٹ مجموعی کارکردگی کا نام ہے، ہر میچ ون مین شو نہیں ہوسکتا، محمد علی
-
فرحان یوسف نے پہلے پریکٹس سیشن میں ہی متاثر کیا، کوچ اوٹس گبسن
-
پشاور زلمی کے علی رضا کی ہیٹ ٹرک، قومی ریکارڈ بھی بنادیا
-
اعظم خان کی اپنا وزن کم کرنے سے متعلق دلچسپ تشبیہ
-
نواز کے حوالے سے کارروائی آئی سی سی نے شروع کی، وہ ہی مکمل کرے گی: ترجمان پی سی بی
-
اسمتھ کی سنچری کے جواب میں عثمان کی سنچری، کنگزمین نے سلطانز کو شکست دے دی
-
پی ایس ایل میچز فلڈ لائٹس میں کرانے پر پی سی بی سے جواب طلب
-
نشہ آور شے استعمال کرنے کا معاملہ، پی سی بی کا محمد نواز کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
-
پی ایس ایل 11: پشاور کی 8ویں فتح، کراچی کو 7 وکٹوں سے شکست
-
پی ایس ایل میں ابھرتا ستارہ، سمیر منہاس کی نظریں قومی ٹیم پر مرکوز
-
ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ