تیز کھیلوں تو ہتھوڑا کہتے ہیں سلو کھیلیں تو تنقید کرتے ہیں: عثمان خان
پاکستان سپی لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کا کہنا ہے کہ میں ہتھوڑا بیٹر نہیں میں بیٹ لے کر جاتا ہوں تاکہ تیز کھیلوں مگر تیز کھیلوں تو ہتھوڑا کہتے ہیں سلو کھیلیں تو تنقید کرتے ہیں۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ مجھ پر تنقید ہوتی رہتی ہے پاکستان میں بیس ہزار روپے نہیں چھوڑتا کوئی میں تو اتنا کچھ چھوڑ کر آیا لیکن کوئی یہ نہیں سوچتا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ اس وقت آخری نمبر پر ہیں جس کی وجہ سے بہت مایوس ہیں آخری نمبر ہیں مگر ابھی چار میچز باقی ہیں ہمیں وہ جیتنے ہیں۔
عثمان خان نے کہا کہ کپتان نے خود کہا کہ ون ڈاون کھیلوں میں اس سے خوش ہوں، ہمارا دیا گیا بڑا ٹارگٹ ٹیمیں پورا کر رہی ہیں جس کی وجہ سے مشکل ہوئی ہے۔
فاسٹ بولر عبید شاہ کا چہرے پر ہاتھ لگنے کے حوالے سے عثمان خان نے کہا کہ میں نے عبید شاہ کو معاف کر دیا تھا اب میں کہتا ہوں کہ تھوڑا ٹھنڈا ہو جاو پھر جشن مناتے ہیں۔
-
فیفا کو خدشہ ہے ورلڈ کپ میں اسٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں، رپورٹ
-
گول کیپر کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والے سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے
-
ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، اسکاٹ لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دی
-
امریکا میں داخلے سے روکنے پر فیفا ریفری عمر ارتان نے خاموشی توڑ دی
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل
-
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش قرار، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا
-
عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
-
امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن
-
سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
-
ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز
-
بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتانی سونپے جانے کاامکان
-
پرو لیگ: پاکستان ہاکی ٹیم آج کراچی پہنچے گی

