لیورپول نے انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا
لیورپول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔
لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو آؤٹ کلاس کیا، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے اسکور کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔
دوسرے ہاف میں لیور پول کا چوتھا گول محمد صلاح نے بنایا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔
یوں لیورپول نے پانچ ایک سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔
دونوں ٹیموں کے ابھی چار چار میچز باقی ہیں، لیکن ٹائٹل لیورپول کے نام ہو گیا ہے۔
لیور پول پریمیئر لیگ پانچ سال بعد جیتا ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا 20 واں ٹائٹل ہے
دوسری جانب مانچسٹر سٹی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو دو صفر سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اس ایونٹ کا فائنل 17 مئی کو مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
-
ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے: وہاب ریاض
-
ایک اچھے بولر کو ہر جگہ بولنگ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے: محمد علی
-
فیفا سیریز ، موریطانیہ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست
-
پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگزمین کی لگاتار دوسری فتح، اسلام آباد کو 6 وکٹ سے ہرا دیا
-
پی ایس ایل کھیلنے والے دو بنگلادیشی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع
-
سری لنکا کے چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے
-
پی ایس ایل 20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی آگے
-
پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے: ڈیون کونوے
-
حیدرآباد نے کراچی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
-
ابھی کافی میچز ہیں کم بیک کریں گے، اسامہ میر
-
کوشل مینڈس کے بابراعظم سے متعلق تعریفی کلمات