پی ایس ایل 10 کے دو میچز ری شیڈول کر دیے گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 2 میچز ری شیڈول کر دیے۔ ملتان میں ممکنہ ہیٹ ویو اور آپریشنل آسانی کے پیش نظر پی ایس ایل 10 کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کیا گیا ہے۔
ملک میں جاری گرمی کی لہر اور پی ایس ایل کے آپریشنز میں آسانی کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان یکم مئی کو ہونے والا میچ لاہور منتقل کردیا۔ جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز سہ پہر 3 بجے مد مقابل ہوں گے، رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ لاہور میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔
اس طرح اب یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر ہوگا اور شائقین ایک ہی ٹکٹ پر دو میچز کا مزہ لیں گے۔ وہ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بھی دیکھ سکیں گے۔
10 مئی کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ڈے میچ اب 11 مئی کی شام کو کھیلا جائے گا، شیڈول میں تبدیلی فرنچائز کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق یکم مئی کو ملتان سے منتقل ہونے والے میچ کے ٹکٹس کی رقم شائقین کو واپس کردی جائے گی، جبکہ ملتان میں 10 مئی کو خریدے گئے ٹکٹس پر شائقین 11 مئی کو میچ دیکھ سکیں گے۔
-
سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے، سلو اوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ
-
فیلڈمارشل نے سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں رکنے کیلئے کیسے قائل کیا؟محسن نقوی نے بتا دیا
-
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا شیڈول سامنے آ گیا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
-
کیا کپتان بننے کیلئے انگریزی زبان آنی چاہیئے؟ بھارتی آلراؤنڈر کا مؤقف
-
محسن نقوی کی سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اندرونی کہانی
-
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی سہ فریقی سیریز کا نیا شیڈول جاری
-
آئی سی سی نے اکتوبر کے بہترین کھلاڑی کا اعلان کردیا
-
سکندر بخت کا بھارت پر گڑبڑ کا شبہ، راشد لطیف نے سری لنکا کی تاریخی حمایت یاد دلا دی
-
ٹرائی نیشن سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
-
پاکستان سری لنکا کے درمیان میچز کا شیڈول تبدیل ہوگیا
-
سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ