ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے: الیکس ہارٹلے

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔
پی ایس ایل 10 میں اس مرتبہ اب تک ملتان سلطانز کی ٹیم نے 5 میچز کھیل لیے ہیں جن میں سے صرف اس نے ایک میچ جیتا ہے۔
لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپن بولنگ کوچ الیکس ہارٹلے نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ یہ میرا دوسرا سیزن ہے۔
الیکس ہارٹلے نے کہا کہ تھوڑا دباؤ میں ہیں اس سال فتوحات کم ہیں گزشتہ سیزن ہم زیادہ میچز جیتے تھے لیکن اس وقت اچھی بات یہ ہے کہ ہم اب بھی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں، ہم سب پازیٹیو ہیں سب کے چہروں پر مسکراہٹ یے جو کہ بہت اچھی بات ہے۔
الیکس ہارٹلے کا کہنا ہے کہ مینز ٹیم کے ساتھ ویمن کوچ کی وجہ سے مجھے کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا، ہر کوئی کھل کر گفتگو کرتا ہے، ٹیم میں مقامی کھلاڑی بھی ہیں اوورسیز بھی سب سے اچھے تعلقات ہیں اور مجھ سے بات چیت کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سب سے اہم عزت دینا ہوتا ہے ہم سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں میں نے سترہ اٹھارہ برس کرکٹ کھیلی ہے اگرچہ یہ کوچنگ مختلف کام ہے مجھے بعض اوقات خود سے بڑوں اور زیادہ تجربہ کار لوگوں سے بات کرنا پڑتی ہے لیکن پھر ساری بات عزت دینا ہوتی ہے جو کہ ہم کرتے ہیں، مجھے کوچنگ سے پیار ہے، کوچنگ میں مہارت حاصل کر رہی ہوں اور اب بھی سیکھ رہی ہوں۔
الیکس ہارٹلے کا ماننا ہے کہ اسامہ میر کو پاکستان ٹیم میں ہونا چاہیے، گزشتہ سیزن میں اس نے بہت وکٹیں حاصل کی تھیں، قومی ٹیم کی طرف سے انہیں موقع ملا تو وہ زیادہ وکٹیں نہ لے سکے لیکن اسامہ میر نے عمدہ بولنگ کی انہیں تسلسل کے ساتھ بولنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
الیکس ہارٹلے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی معترف ہیں کہتی ہیں کہ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان ویمن ٹیم 5 میچز میں ناقابل شکست رہی، میری ملتان سلطانز کی ٹریننگ کے دوران کپتان فاطمہ ثناء اور کوچ محمد وسیم کے ساتھ بات ہوئی، پاکستان ویمن ٹیم بہت اچھی ہے اُمید ہے یہ ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا کرے گی۔
-
سکندر رضا قومی ذمہ داری کے لیے انگلینڈ روانہ
-
پاکستانی کوہ پیماء سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی
-
ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کیلئے تیار ہوں: تامین خان
-
بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان
-
قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے مشاورت جاری
-
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی
-
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِمقابل
-
رستمِ پاکستان دنگل، سیمی فائنل مقابلوں کا شیڈول سامنے آ گیا
-
نور الشربینی نے 8 ویں بار ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
-
راولپنڈی: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر PSL سے باہر کردیا
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ملتان سلطان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا