April 26, 2025 | 08:27 am

پاور پلے میں زیادہ وکٹیں گنوانا فکر کی بات ہے: سعود شکیل

پاکستان سپی لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف جیت پر خوشی ہے لیکن پاور پلے میں زیادہ وکٹیں گنوانا فکر کی بات ہے۔

کراچی کنگز کے 5 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد سعود شکیل نے کہا کہ کراچی نے میچ کا آغاز اچھا کیا تھا لیکن انہیں اپنے کھلاڑیوں پر یقین تھا کہ آخر تک فائٹ کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپن بولر جنہوں نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 1 وکٹ کی بدولت کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ حاصل کیا اور کہتے ہیں کہ کوئٹہ کے تمام ہی بولرز نے شاندار بولنگ کی ہے بس انہوں نے اس میں اپنا تھوڑا بہت حصہ ڈالا ہے ۔

ابرار احمد نے کہا کہ بولنگ میں مختلف ورائٹی استعمال کی ، گگلی اور فلیپر بھی کیں جس کا فائدہ ہوا ۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے دردرمیان سنسنی میچ دیکھنے میں آیا اور گلیڈی ایٹرز نے کنگز کے جبڑوں سے جیت چھین لی۔

اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں انہیں جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف ملا جو بظاہر آسان نظر آرہا تھا مگر ٹیم گلیڈی ایٹرز نے کھیل کے آخری اوور تک ہمت نہیں ہاری اور 5 رنز سے میچ اپنے نام کرلیا۔