ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
بھارت میں ہونے والی ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ایتھلیٹس کو وقت پر ویزا نہ ملنے اور پاکستان کے انکار کے بعد ایونٹ کو ملتوی کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 7 ماہ میں دوسری بار ملتوی کی گئی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت کے ویزا نہ ملنا ہے۔
پہلے یہ ایونٹ گزشتہ سال اکتوبر میں شیڈولڈ تھا، جس کو ملتوی کرکے اپریل میں اعلان کیا گیا کہ چیمپئن شپ 3 سے 5 مئی بھارت کے شہر رانچی میں ہوگی۔
انڈین ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایونٹ ملتوی ہونے کی باقاعدہ کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کیا گیا۔
پاکستان نے بھارتی ویزے کیلئے 43 ایتھلیٹس کے نام بھیجے تھے، جس میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا نام بھی شامل تھا۔
-
پی ایف ایف نے مختلف ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دیدی
-
عثمان طارق کی بولنگ سے بھارتی خوفزدہ، توڑ ڈھونڈنے لگے
-
شاہنواز دہانی کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا موقع مل گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دے دی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یو اے ای نے کینیڈا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
-
ٹی 20 ورلڈکپ: زمبابوے نے آسٹریلیا پر ہاتھ صاف کرلیا
-
سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل ٹیم راولپنڈی سے منسلک ہوگئے
-
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 30 رنز سے ہر ادیا
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف میچ کیلئے آج ٹریننگ کرے گی
-
ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ ورلڈ کپ سے باہر
-
پاکستان کا اسپن اٹیک بھارت کیلئے دردِ سر بن گیا، پاکستان کے اسپن اسلحہ خانہ پر نظریں
-
جوز بٹلر نے 122 میٹر بلند کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو وائرل