عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے عبیدشاہ کا ہاتھ وکٹ کیپر عثمان خان کے سر پر اس زور سے لگا تھا جس پر وہ نیچےگرپڑے تھے۔
اس بارے میں عبید شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پر عثمان سے معذرت کرلی تھی لیکن اس کے باوجود عثمان خان نے کہہ دیا تھا کہ اگلے میچ میں جب آپ وکٹ لے کر جشن منائیں گے تو میں اسی طرح آپ کی طرف بھاگوں گا اور انہوں نے ویسا ہی کیا لیکن اس بار میں نے وہ غلطی نہیں دوہرائی۔
عبیدشاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے خوش ہیں، ٹیم منیجمنٹ اور کپتان انہیں بہت سپورٹ کررہے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ دیے گئے پلان کے مطابق بولنگ کریں ۔ وہ ابتدا ہی سے اٹیکنگ بولنگ کرکے بیٹرز کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ اس سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔
عبیدشاہ نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹڈ میں ان کے بھائی نسیم شاہ کھیل رہے تھے لیکن انہوں نے کبھی بھی یہ نہیں سوچا کہ حریف ٹیم میں ان کے بھائی کھیل رہے ہیں بلکہ ہم جس لیول پر کھیل رہے ہیں اس میں مقابلہ ہوتا ہے۔یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ حریف ٹیم میں بھائی ہے بلکہ اپنی ٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
-
امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
-
البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے
-
فرنچ اوپن ٹینس: جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں
-
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
-
نیٹلی اے بیکر پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی سے متاثر
-
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
-
آسٹریلوی ہائی کمیشن کی پاکستان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
-
پرو لیگ سے قبل قومی ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی باہر
-
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک کی ذمہ داریاں مکمل
-
ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی: شاہین آفریدی