ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف نصف سنچری بنانے والے ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہوتی۔
عثمان خان نے کہا کہ ابھی ہمارے پانچ میچز باقی ہیں اور ملتان سلطانز میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ان میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پلے آف تک جاسکتی ہے۔
عثمان خان نے یاد دلایا کہ 2021 میں جب ہم چیمپئن بنے تھے تو اس وقت بھی ہم پہلے پانچ میں سے چار میچز ہارے تھے لیکن پھر اگلے پانچ میں سے چار جیت کر ہم پلے آف میں آئے تھے اور چیمپئن بھی بنے۔
عثمان خان کہتے ہیں کہ اب تک ہماری کارکردگی میں اتار چڑھاؤ رہا ہے مگر اب ہمیں اگلے میچوں میں مستقل مزاجی سے پرفارم کرکے نتائج اپنے حق میں کرنے ہوں گے، اس ٹورنامنٹ کے لیے ہماری تیاری بہت اچھی رہی ہے اور ہم نے اپنے تمام ٹریننگ سیشنز میں سخت محنت کی ہے۔
عثمان خان پی ایس ایل میں تین سنچریاں بناکر کامران اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ریکارڈ میں شریک ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اپنی انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کے بارے میں سوچتا ہوں کہ ایسی پرفارمنس دکھاؤں جو ٹیم کے کام آئے ۔یقیناً میری کوشش اور خواہش ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں سنچری بناؤں تاکہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والا بیٹر بن جاؤں۔
-
شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر نے کا فیصلہ
-
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کمینٹری پینل کا اعلان، پاکستان کی سابق کپتان بھی شامل
-
اوپننگ بیٹر معاذ صداقت دو ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر
-
کپتان فاطمہ ثناء ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید
-
بنگلا دیش کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان
-
فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل ایلگزینڈر نے جیت لیا
-
فیفا ورلڈکپ میں میچز کے باوجود ایرانی ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں
-
پرو لیگ ہاکی کیلئے اچھی تیاری چل رہی ہے، ٹریننگ کے مطابق کھیلیں گے: عماد بٹ
-
لارڈز ٹیسٹ میں پچ میں باؤنس توقعات کے مطابق یکساں نہیں رہا، ایم سی سی
-
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 115 رنز سے ہرادیا
-
پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن صرف 10 اوورز کا کھیل ہوسکا