بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔
نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا تھا مگر اب پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر گئے ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے۔
پہلگام کے واقعہ کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کو ایونٹ کی دعوت پہلگام کے واقعہ سے بہت پہلے دی گئی تھی۔
نیرج چوپڑا نے کہا کہ تمام ایتھلیٹس کو دعوت نامے پیر کو حملے سے دو روز قبل بھیجے گئے مگر میں اپنے الفاظ پر قائم رہنے والا شخص ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں گا۔
بھارتی جیولین تھرور نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد ارشد ندیم کی این سی کلاسیک میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
نیرج چوپڑا نے کہا کہ ملک اور اس کا مفاد سب سے پہلے ہے میری ہمدردیاں ان سب کے ساتھ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو دعوت ایک ایتھلیٹ کی دوسرے ایتھلیٹ کو دعوت تھی اور یہ دعوت نامہ اس سے بڑھ کر کچھ نہیں تھا این سی کلاسیک کے لئے بہترین جیولین تھرورز کو مدعو کرنا تھا۔
نیرج چوپڑا نے ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے پہلگام واقعہ کی مزمت کی اور اسے تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیرج چوپڑا کلاسیک کے لئے ارشد ندیم کو دعوت دینے کے فیصلے پر بہت کچھ غلط کہا گیا اور نفرت کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ نیرج چوپڑا کلاسیک 22 مئی سے بنگلورو میں شیڈولڈ ہے مگر ارشد ندیم پہلے ہی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا شیڈول طے کر چکے ہیں جس کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی۔
ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت کا شکریہ ادا کیا تھا اور مصروف شیڈول کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔
-
امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے
-
البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے
-
فرنچ اوپن ٹینس: جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں
-
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
-
نیٹلی اے بیکر پاکستانی عوام کی کرکٹ سے گہری وابستگی سے متاثر
-
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
-
آسٹریلوی ہائی کمیشن کی پاکستان کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد
-
پرو لیگ سے قبل قومی ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان کا بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی باہر
-
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ حنیف ملک کی ذمہ داریاں مکمل
-
ہوم سیریز میں سب اپنی پچز بناتے ہیں، ہم نے بھی سیریز جیتنی تھی: شاہین آفریدی


