پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی کا پاک بھارت میچ پر بیان

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونے والے حملے کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت سیریز سے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔
بھارت اور پاکستان آخری بار 2012 اور 2013 کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں آمنے سامنے آئے تھے اور بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام میں حملے کے بعد بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے دو طرفہ کرکٹ میں ہندوستان کے ساتھ پاکستان کا سامنا کرنے پر اپنا فیصلہ سنایا۔
راجیو شکلا نے کہا ہم آئندہ مستقبل میں ہونے والی کسی دو طرفہ سیریز میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کے ساتھ ہیں اور اس واقعےکی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی ہم کریں گے، حکومتی مؤقف کی وجہ سے ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے اور ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ معاملات میں آگے نہیں کھیلیں گے۔
راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہے تو ہم آئی سی سی کی وجہ سے کھیلتے ہیں، آئی سی سی کو بھی معلوم ہے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اس پر ردعمل دے گا۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے گزشتہ روز پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔
-
فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ نہیں ٹیم مینجمنٹ ہوتی ہے: ثمین رانا
-
دوسرا کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست، لاہور قلندرز فائنل میں
-
پی ایس ایل 10 فائنل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھرپور پریکٹس
-
فائنل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑے نقصان سے بچ گئی
-
پی جی اے پروفیشنل گالف: پہلے روز احمد بیگ کی برتری
-
فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، محمد عامر
-
انضمام الحق، شاہد آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں!
-
اشعب عرفان آسٹریلین اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
-
پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری
-
انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم انتقال کرگئے
-
پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا