April 24, 2025 | 02:59 pm

پی ایس ایل 10: قذافی اسٹیڈیم میں میچ کیلئے پارکنگ پلان جاری


رپورٹ: احمد فراز۔۔۔ پاکستان سپر لیگ 10 کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک پولیس (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید کے مطابق600 کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غلط پارکنگ نہیں ہونے دیں گے، 20 فورک لفٹرز تیار ہیں، کسی بھی سڑک کو مستقل طور پر بند نہیں رکھا جائے گا۔

اطہر وحید کا کہنا ہے کہ مال روڈ، جیل روڈ اور کینال روڈ سمیت تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

ان کا یہ بتانا تھا کہ فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق رہے گا۔