خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے کی تقصیل بتا دی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آل راونڈر خوشدل شاہ پرچی پرچی کہنے اور نیوزی لینڈ میں تماشائیوں سے الجھنے کے معاملے پر جذباتی ہو گئے ہیں ۔
پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے خوشدل شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے الجھنے والے واقعے کے بارے میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کے اسٹیڈیم میں جوزبان استعمال کی گئی ، وہ بیان سے باہر ہے ، مجھے تین چار سال سے برا بھلا کہا جا رہا ہے ، اس دن بھی کہا گیا لیکن ہمیشہ برداشت کیا ، جب بات ملک یا ماں باپ کی آجائے گی وہ برداشت نہیں ہوتی۔
خوشدل شاہ نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں مجھے انفرادی طور پر گالیاں دی گئیں ، برادشت کیا ، ملک اور ماں باپ سے بڑھ کر کچھ نہیں جس پر ردعمل دکھایا ہے ، اگر کل کوئی ملک اور ماں باپ کو کچھ کہے گا تو ایسا رد عمل پھر دکھاوں گا۔
انہوں نے کہا کہ 6 برس پہلے میرا ڈبیو ہوا لیکن کبھی میں باقاعدگی سے نہیں کھیلا ان 6 برسوں میں تین چار بار کم بیک کر چکا ہوں ، کبھی مجھے 12 واں کھلاڑی بنا دیا جاتا ہے میں نے ہمیشہ اپنی خامیوں پر کام کیا ہے اور انہیں دور کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ میں جب بھی کھیلوں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کروں۔
خوشدل شاہ نے کہا کہ مجھ پر ہمیشہ تنقید ہی ہو ئی ہے ،سوشل میڈیا پر سپورٹ ملتی تو مجھ پر کبھی آوازیں نہ لگتیں ، سوشل میڈیا والے بیچاروں کا کیا پتہ کہ میں کیا پرفارم کر کے آیا ہوں پہلے میری پرفارمنس تو دیکھیں کہ میں نے کیا پرفارم کیا ہے اور کس بنیاد پر ٹیم میں آیا ہوں لیکن انہیں کیا پتہ میں پرچی ہو یا نہیں ہوں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خوشدل شاہ نے کہا کہ میں کسی کرکٹر کا بیٹا ہوں نہ کزن ، میں کسی سیاسی بندے کا بھی بیٹایا کزن بھی نہیں ، غریب اور عزت دار گھرانے سے ہوں سوشل میڈیا تنقید سے فرق نہیں پڑتا ، لیکن اگر سپورٹ ملتی تو آوازیں نہ لگتیں۔
بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ یہاں تین چار نمبر والے کو سپورٹ کیا جاتا ہے انہیں ہمارے نمبروں پر کھلا دیا جاتا ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ میرے 20 ، 25 یا 10 رنز اگر ٹیم کے کام آتے ہیں تو وہ زیادہ اہم ہیں ، اس انفرادی 100 کے جو ٹیم کے کام نہ آئے۔
خوشدل شاہ نے کہا کہ کراچی کنگز میری نئی فرنچائز ہے ، اچھا پرفارم ہو رہا ہے ہم نے اپنے ہوم میچز کراچی میں کھیلے ہیں ہر میچ میں وکٹ مختلف رہے ہیں اور ان میں ہماری ٹیم نے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔
کپتان ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے خوشدل شاہ نے کہا کہ وہ ہمیشہ دو باتیں کرتے ہیں کہ پازیٹو رہنا ہے اور اٹیک کرنا ہے ، کچھ بھی صورتحال ہو ابس اٹیک کریں دفاع نام کی چیز نہیں ہے۔
-
فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ نہیں ٹیم مینجمنٹ ہوتی ہے: ثمین رانا
-
دوسرا کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست، لاہور قلندرز فائنل میں
-
پی ایس ایل 10 فائنل کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھرپور پریکٹس
-
فائنل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑے نقصان سے بچ گئی
-
پی جی اے پروفیشنل گالف: پہلے روز احمد بیگ کی برتری
-
فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، محمد عامر
-
انضمام الحق، شاہد آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں!
-
اشعب عرفان آسٹریلین اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
-
پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری
-
انگلش بیٹر جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
پاکستان سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم انتقال کرگئے
-
پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا