پی سی بی کو مینز کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مینز کرکٹ ٹیم کےلیے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی، اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔
پی سی بی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عاقب جاوید کو ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ عاقب جاوید کو چیمپئز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا، تاہم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کےلیے دلچسپی نہیں رکھتے، وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کےلیے دلچسپی رکھتے ہیں۔
دوسری جانب پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کےلیے بھی اشتہار جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ خالی تھا۔
ادھر ہیڈ کوچ کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔
ہیڈ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچ کی اہلیت درکار ہے۔ 4 مئی تک ہیڈ کوچ کےلیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس محدود چوائس ہے، ہیڈ کوچ کےلیے ملکی محدود چوائسز کےلیے پی سی بی ہچکچاہٹ کا شکار ہے جبکہ غیر ملکی کوچ کی طرف پی سی بی کا رحجان زیادہ ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی کوچ کےلیے بڑے ناموں کی طرف نہیں جائے گا۔
-
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
-
شعیب ملک کی مینٹور کی حیثیت سے استعفے کی تصدیق
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا