April 19, 2025 | 06:53 pm
ویمن ورلڈکپ کوالیفائر: پاکستان نے آخری میچ بھی جیت لیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلیا، قومی ویمن ٹیم نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس طرح قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔
لاہور میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے اس میچ میں بنگلادیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ پاکستان ویمن نے ہدف 40ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
بنگلادیش کی جانب سے ریتو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹر منیبہ علی 69 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 52 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم پہلے ہی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
مزید خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری
-
شعیب ملک کی مینٹور کی حیثیت سے استعفے کی تصدیق
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
-
دھرم شالہ میں بلیک آوٹ ہونے کا سارا واقعہ ایلیسا ہیلی نے سنا دیا
-
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل پر اعتماد کا اظہار کر دیا
-
آئی پی ایل کھیلنے والے کرکٹرز کے بارے میں کرکٹ آسٹریلیا کا بیان
-
پی ایس ایل کے بقیہ میچز رواں ہفتے شروع کردینے پر اتفاق
-
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آج متوقع
-
افغانستان میں شطرنج کھیلنے پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
-
ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
-
اُمید ہے کہ PSL کے بقیہ میچز پاکستان میں ہوں گے : عاطف رانا