کرکٹ آسٹریلیا ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں کمی کا حامی
کرکٹ آسٹریلیا کے نئے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے کہا ہے کہ روایتی طرز کرکٹ کا معیار برقرار رکھنے کیلئے ٹیسٹ پلیئنگ ممالک کی تعداد کم کی جانی چاہیے۔ اس سے ٹیسٹ کرکٹ کے نتائج اور معیار بہتر ہوسکتے ہیں ۔
اپنے پہلے آئی سی سی اجلاسوں میں شرکت کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہادر بن کر سوچنا پڑے گا ، شاید ہر ملک کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے کچھ ہی ممالک کو اس فارمیٹ پر توجہ دیں ۔ البتہ یہ بہت ضروری ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ صرف آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت تک محدود نہ ہو۔
ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے، ہم نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور پاکستان جیسے ممالک کے ساتھ ٹیسٹ میچز کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خراب روشنی کے باعث کھیل روکنے کا مسئلہ اب حل ہونا چاہیے کیونکہ شائقین کرکٹ کیلئے سب سے اہم ہیں، فلڈ لائٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہم کھیل جاری رکھ سکتے ہیں۔ تاہم اس مسئلے کا حل کھلاڑیوں کے مشورے کے بغیر ممکن نہیں۔
-
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
-
ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے: وہاب ریاض
-
ایک اچھے بولر کو ہر جگہ بولنگ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے: محمد علی
-
فیفا سیریز ، موریطانیہ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست
-
پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگزمین کی لگاتار دوسری فتح، اسلام آباد کو 6 وکٹ سے ہرا دیا
-
پی ایس ایل کھیلنے والے دو بنگلادیشی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع
-
سری لنکا کے چارتھ اسالنکا پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے
-
پی ایس ایل 20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی آگے
-
پی ایس ایل کا حصہ بننا شاندار تجربہ ہے: ڈیون کونوے
-
حیدرآباد نے کراچی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
-
ابھی کافی میچز ہیں کم بیک کریں گے، اسامہ میر
-
کوشل مینڈس کے بابراعظم سے متعلق تعریفی کلمات