سندھ کے سیکرٹری اسپورٹس نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پر ڈال دیا
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ سندھ کے سیکرٹری اسپورٹس علیم لاشاری نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کا ملبہ محکمہ موسمیات پر ڈال دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علیم لاشاری نے کہا کہ ہمارا محکمہ موسمیات آخری وقتوں میں الرٹ جاری کرتا ہے حالانکہ دنیا میں موسم کے الرٹ کئی ماہ پہلے جاری ہوتے ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس سندھ علیم لاشاری نے کہا کہ ہمارے محکمہ موسیمات کے پیشگوئی کی صلاحیت محدود ہے، پہلے مئی میں محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی ایڈوائیزی نہیں دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ قصوروار کسی کو نہیں کہوں گا لیکن ہمارے اداروں کی پیشگوئی کی صلاحیت محدود ہوتی ہے۔
علیم لاشاری نے کہا کہ نیشنل گیمز کی تیاری مکمل تھی اور سندھ حکومت پہلے فروری میں کرانا چاہتی تھی مگر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے فرورری کے بجائے سندھ کو مئی کی تریخ دیں۔
سیکرٹری اسپورٹس سندھ نے کہا کہ مئی میں گیمز سندھ کو دئے تو میٹنگ میں سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں تھا، سندھ گیمز میں چار سے پانچ سو ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کی امید ہے کہ اس سال نومبر دسمبر میں کرائیں جائیں۔
-
بابر اعظم کو اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے پر ناراضی، رانا نوید الحسن کا تبصرہ
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے خوشخبریوں کا عندیہ
-
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
-
پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس
-
اسٹیواسمتھ کا بابراعظم کواسٹرائیک نہ دینے کیلئے سنگل لینے سے گریز
-
ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیدی
-
انڈین اوپن بیڈمنٹن، بھارت میں انتظامات و سہولتوں پر تنقید
-
بگ بیش لیگ: اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری، ٹیم کو کامیابی دلوادی
-
مائیک ہیسن کے فیملی کے ہمراہ لاہور کے سیر سپاٹے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا
-
پنجاب میں خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا اعلان

