March 26, 2025 | 02:02 pm

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز چار ایک سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی 8 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنا کر 10 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ 97 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انہوں نے 38 گیندوں میں 6 چوکوں اور 10 چھکوں کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

فن الین 27 اور مارک چیمپمن 3 رنز کے آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 2 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم اب تین ون ڈے میچز کھیلے گی جو 29 مارچ سے نیپئر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔