پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔
ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس کر پہلے بولنگ کرنے کا فیلہ کیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر حسن نواز دوسرے ہی اوور میں صرف 3 گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے پھر ان کے بعد محمد حارث پانچویں اوور میں 11 رنز بنا کر چلتے بنے۔
پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان چھٹے اوور میں اٹھانا پڑا جب ٹیم کا مجموعی اسکور 25 تھا اور عمیر یوسف 7 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے پھر ان کے بعد عثمان خان 43 کے مجموعی اسکور پر آٹھویں اوور میں 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عبد الصمد 52 کے مجموعی اسکور پر 11ویں اوور میں صرف 4 رنز جوڑ کر پویلین کی جانب لوٹے اور یوں پاکستان ٹیم کی آدھی ٹیم صرف 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
شاداب خان اور کپتان سلمان علی آغا کے درمیان 34گیندوں میں 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تو شاداب خان 28 رنز بنا کر 17ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔

جہانداد خان ٹیم کے لیے 1 رن کا اضافہ کیا اور پھر ان کے بعد 19 ویں اوور میں کپتان سلمان علی آغا 39 گیندیں کھیل کر 6 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
صفیان مقیم نے 2 گیندیں کھیلی مگر بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے اور حارث رؤف نے 6 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے جبکہ محمد حارث نے 11، سلمان علی آغا نے 51 اور شاداب خان نے 28 رنز اسکور کئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نشم نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی نے 2 ،بین سیرس اور اش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل