ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں فاطمہ ثنا ٹیم کی قیادت کریں گی
خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری دوسرے مرحلے کے تیاری کے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جہاں کھلاڑیوں نے وارم اپ میچز اور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔
فاطمہ ثنا جنہوں نے چھ ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے 50 اوورز کے اس ایونٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی۔
پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
فاطمہ ثنا (کپتان) منیبہ علی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر) نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار ۔ سدرہ امین۔ سدرہ نواز ( وکٹ کیپر ) اور سیدہ عروب شاہ۔
ریزرو کھلاڑی:
غلام فاطمہ، وحیدہ اختر اور ام ہانی۔
چھ ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ایونٹ جس میں میزبان پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ پر مشتمل ہوگا۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ اس ایونٹ کے 15 میچوں کی میزبانی کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔
پاکستان کے میچز (دن کے میچ صبح 9.30 بجے شروع ہوں گے اور ڈے/ نائٹ میچز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے)۔
بمقابلہ آئرلینڈ - 9 اپریل، قذافی اسٹیڈیم (دن)
بمقابلہ اسکاٹ لینڈ - 11 اپریل، ایل سی سی اے گراؤنڈ (دن)
بمقابلہ ویسٹ انڈیز – 14 اپریل، قذافی اسٹیڈیم ( ڈے نائٹ ) ۔
بمقابلہ تھائی لینڈ – 17 اپریل، قذافی اسٹیڈیم ( ڈے نائٹ )
بمقابلہ بنگلہ دیش - 19 اپریل، ایل سی سی اے (دن)
-
ٹی20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کا اعلان
-
آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟
-
پی ایس ایل کی سیالکوٹ فرنچائز کا نام باضابطہ طور پر سامنے آگیا
-
پریذیڈنٹ ٹرافی میچز کیلئے ویسٹ انڈین امپائر کی پاکستان آمد
-
بنگلا دیش کے بھارت نہ جانے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، موقف کی حمایت
-
بھارت کےکہنے پر آئی سی سی کا دباؤ قبول نہیں کرینگے، بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر
-
پی ایس ایل 11: آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی نئی ممکنہ کیٹیگریز سامنے آ گئی
-
دوحا: شوٹ گن چیمپئن شپ، کرنل فرخ ندیم نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جاپان کو 8 وکٹ سے ہرا دیا
-
20 سال سے ملک میں ہاکی سے کھلواڑ ہو رہا ہے، شہناز شیخ
-
روسی ٹینس اسٹار کا کوچ پر تبصرہ، سب قہقہے لگانے پر مجبور
-
شعیب ملک نے پی ایس ایل کو الوداع کہہ دیا