March 26, 2025 | 11:44 am

تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کے بعد اب طبیعت کیسی ہے؟

سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو ڈھاکا پریمیئر لیگ کے دوران سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال لے جانا پڑگیا تھا اور پھر ان کی انجیو پلاسٹی کرنا پڑی۔

اس صورتحال کے بعد بنگلہ دیش میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال کو گزشتہ شب ڈھاکا سٹی کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اب ان کی صحت میں میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق صحت میں بہتری آنے کے بعد ڈاکٹرز نے ڈھاکا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال کو دل کا دورہ ڈھاکا سٹی سے باہر ساور کے علاقے میں گراونڈ میں پڑا تھا اور پھر فوری طور پر گراؤنڈ سے قریبی اسپتال پہنچایا گیا تھا ، تمیم اقبال کی ایمرجنسی میں کی جانے والی انجیو پلاسٹی کے بعد 48 گھنٹے اہم قرار دیے گئے تھے۔

بنگلہ دیش میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے تیزی سے صحت میں بہتری آنے کو اطمینا ن بخش قرار دیا ہے۔

بنگلہ دیش میڈیا کا بتانا ہے کہ تمیم اقبال ڈاکٹر کی زیر نگرانی رہیں گے اور انہیں مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے اور اگلے چند روز میں دوبارہ تمیم اقبال کی صحت کے حوالے سے مکمل معائنہ ہو گا۔