March 25, 2025 | 11:46 am

تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی مکمل، اگلے 24 گھنٹے اہم

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو گزشتہ روز ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا اور ان کی ایمرجنسی میں مقامی اسپتال میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

اس بارے میں بنگلہ دیشی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے 48 گھنٹے اہم قرار دیے تھے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تمیم اقبال کی حالت میں بہتری آئی ہے مگر اگلے چوبیس گھنٹے اب بھی اہم ہیں ، تمیم اقبال انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔

بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے ہیں ، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہو ئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بہتر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال اب ری کوری کی جانب بڑھ رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق تمیم اقبال کی موومٹ کو خوش آئندقرار دیا جا رہا ہے ، حکومتی سطح پر خیال رکھا جا رہا ہے۔ تمیم اقبال گراونڈ میں ہی کوما میں چلے گئے ، اسپورٹ اسٹاف نے سی پی آر کیا تھا۔