عاقب جاوید نے بولا تھا کہ چاہے تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے تم ہی: حسن نواز

نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھا کر کھیل کا بہترین ایوارڈ اپنے نام کرنے والے اوپننگ بیٹر حسن نواز نے کہا کہ عاقب جاوید نے بولا تھا کہ چاہے تم پانچ زیرو بھی کرو گے تو کھیلو گے تم ہی اور اس طرح کا اعتماد ملنے سے آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں
نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں میں 105 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہنے والے ٹاپ آرڈر بیٹر حسن نواز نے کہا کہ جب دو میچوں میں آؤٹ ہوا تو پریشر میں آگیا تھا مگر آج بھی یہی سوچاتھا کہ پہلا سنگل کرنا ہے، سنگل کرتے ہی دباؤ ختم ہوگیا، پریشر ختم ہونے کے بعد اپنی اننگز کھیلی۔
اپنی بات جو جاری رکھتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ یہی سوچا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں جاؤں گا اورکام کروں گا مگر کپتان سلمان آغا اور شاداب نے کافی سپورٹ کیا اور ان دونوں نے کہا کہ آپ کی صلاحیتوں پر اعتبار ہے اور جب بھی کھیلو گے میچ جتواؤ گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں یہی ہے کہ باقی ممالک کی طرح اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی ہے چاہے فلاپ ہوں مگر شروعات میں ناکامی ہوسکتی ہے مگر کرکٹ اٹیکنگ کھیلنی ہے۔
حسن نواز نے کہا کہ میں نے سلمان آغا کو بولا کہ میچ فنش کریں مجھے سنچری کا شوق نہیں، میں نے کہا کہ سنچری آگے بھی کر سکتا ہوں میچ فنش کرنا ہے۔
اوپننگ بیٹر نے بتایا کہ دو دفعہ جب آؤٹ ہوا تو سلیکٹر حسن چیمہ کا میسج آیا کہ مجھے پتہ ہے تمہارا تم ضرور اسکور کرو گے ان کے اعتماد دینے کا شکریہ، آج کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہےجو غلطیاں کی ہیں ان سے سیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیہ کے ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق ہے کرکٹ کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں ہے مگر آج میں اپنی سنچری والد صاحب کے نام کروں گاجو میرے لیے ہمیشہ دعا کرتے ہیں۔
-
پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
-
کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا
-
برطانوی باکسر پر وزن زیادہ ہونے پر 5 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد
-
ساؤتھ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ دوسری بار ملتوی
-
عثمان خان کے چہرے پر ہاتھ لگنے سے متعلق عبید شاہ کا بیان
-
ہماری ٹیم میں صلاحیت موجود ہے کہ پلے آف تک جاسکتے ہیں: عثمان خان
-
بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا اسپورٹس مین شپ کو بھول گئے
-
ندا ڈار کو اچانک کرکٹ سے بریک لینا کیوں پڑ گئی؟
-
پاکستانی باکسرعثمان وزیر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
-
لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
-
شعیب ملک نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں: معین خان
-
ہم کسی بھی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ میں ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: مائیکل بریسویل