March 21, 2025 | 09:23 am

ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہورہا ہے

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاری کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹرز کاتربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔

قومی ویمنز کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواتین قومی سلیکشن کمیٹی نے کیمپ کے لیے 19 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

علم میں رہے کہ کیمپ کا پہلا مرحلہ فیصل آباد میں ہوا تھا جس میں33 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ طوبیٰ حسن انگلی میں فریکچر کے سبب کیمپ سے باہر ہوگئیں ہیں جبکہ سابق کپتان ندا ڈار کو کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔