March 21, 2025 | 08:24 am

چیمپئنزٹرافی کے انعقاد سے پی سی بی کو توقعات سے زیادہ منافع ہوا: عامر میر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے مشیرعامر میر کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے انعقاد سے پی سی بی کو توقعات سے زیادہ منافع ہواہے۔

لاہور پریس کانفرس کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے نہ آنے سے نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا اگلے تین سال تک پاکستان بھی انڈیا میں آ ئی سی سی کا کوئی میچ نہیں کھیلے گا تو بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

عامر میر نے کہا کہ ابھی سب آڈٹ ہونا ہے لیکن اس کے باوجود تین ارب کے منافع کا تخمینہ لگایا ہے، پی سی بی نے چار اب روپے حکومت کو ٹیکس دیا ہے۔

اس موقع پر چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ پی سی بی کو کوئی مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔