آسٹریلیا میں ہیٹ ویو کے دوران میچ میں کرکٹر انتقال کرگیا
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ہیٹ ویو کے دوران کھیلے جارہے میچ میں کرکٹر میز کے دوران انتقال کر گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ساوتھ آسٹریلیا میں میچ ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جا رہا تھا اور کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جس وقت میچ کھیلا جا رہا تھا اس وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سنٹی گریڈ تھا اور 40 سالہ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرے اور اٹھ نہ سکے۔
آسٹریلوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ گراونڈ پر گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
دوسری جانب مرحوم جنید ظفر خان کے دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن وہ پانی پیتے دکھائی دیے۔ اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی۔
اس افسوس ناک واقعہ کے بارے میں کلب کا کہنا ہے کہ پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی لیکن افسوس کہ وہ جانبر نہ ہو سکے، کلب کے کھلاڑی انتقال پر بہت افسردہ ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42سنٹی گریڈ سے اوپر ہو تو میچ منسوخ کر دیا جاتا ہے اور درجہ حرارت اگر 40 سے اوپر ہو تو خصوصی احتیاطی تدابیر کےساتھ میچز کھیلے جاتے ہیں۔
اسلامک سوسائٹی کے صدر احمد زریکا کا کہنا ہے کہ جنید ظفر خان کے انتقال کی کوئی باضابطہ وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ۔
صدر احمد زریکا نے بھی کہا کہ ایسی کوئی شہادت نہیں ملتی کہ روزہ ر کھنا ہی اچانک طبی واقعات کی وجہ بنتا ہے۔
-
بابر اعظم کو اسٹیو اسمتھ کے اسٹرائیک نہ دینے پر ناراضی، رانا نوید الحسن کا تبصرہ
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے لیے خوشخبریوں کا عندیہ
-
زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے کورٹنی والش کی خدمات حاصل کرلی
-
پی ایس ایل سیزن 11سے متعلق گورننگ کونسل کا اجلاس
-
اسٹیواسمتھ کا بابراعظم کواسٹرائیک نہ دینے کیلئے سنگل لینے سے گریز
-
ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیدی
-
انڈین اوپن بیڈمنٹن، بھارت میں انتظامات و سہولتوں پر تنقید
-
بگ بیش لیگ: اسٹیو اسمتھ کی برق رفتار سنچری، ٹیم کو کامیابی دلوادی
-
مائیک ہیسن کے فیملی کے ہمراہ لاہور کے سیر سپاٹے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
-
انڈر 19 ورلڈ کپ، انگلش ٹیم نے پاکستان کو 37 رنز سے ہرا دیا
-
پنجاب میں خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کرانے کا اعلان